۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
امروہہ

حوزہ/ پیغمبر اکرم ختمی مرتبت کی ولادت کی مناسبت سے امروہا میں محفل نور کے عنوان سے دو روزہ محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں مقامی شعرا کے ساتھ ساتھ متعدد بیرونی شعرا نے بھی شرکت کی اور رسول اقدس کے حضور نعت کا نزرانہ پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیغمبر اکرم ختمی مرتبت کی ولادت کی مناسبت سے امروہا میں محفل نور کے عنوان سے دو روزہ محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔ محافل میں مقامی شعرا کے ساتھ ساتھ متعدد بیرونی شعرا نے بھی شرکت کی اور رسول اقدس کے حضور نعت کا نزرانہ پیش کیا۔

امروہا میں پیغمبر اکرم کی ولادت کے موقع پر محفل نور

طویل عرصہ سے جاری ان محافل میں مختلف مکاتب فکر اور مسالک سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کرتی ہیں۔ محلہ شفاعت پوتہ کے حسینی ہال میں منعقدہ محفل نور شیعہ سنی اتحاد کی بھی مثال پیش کرتی ہے۔ہر دو محافل کی نظامت کمال حیدر کمال اور ہمایوں امروہوی نے کی۔

امروہا میں پیغمبر اکرم کی ولادت کے موقع پر محفل نور

امروہا میں پیغمبر اکرم کی ولادت کے موقع پر محفل نور

محفلوں کی صدارت امروہا کی شیعہ جامع مسجد کے امام مولانا ڈاکٹر سیادت حسین فہمی نے کی۔ اسٹیج پر مولانا شہوار نقوی، مولانا کوثر مجتبیٰ، مولانا دلشاد حیدر، مولانا رضا کاظمی، مولانا احسن سروش، مولانا رضا علی رضن، مولانا ایثار حسین بکنالوی،حاجی خورشید انور ، واحد امروہوی،۔ شان حیدر بے باک اور نوشہ امروہوی موجود تھے۔

امروہا میں پیغمبر اکرم کی ولادت کے موقع پر محفل نور

امروہا میں پیغمبر اکرم کی ولادت کے موقع پر محفل نور

جن بیرونی شعرا نے پیغمبر اکرم کی شان میں نعت گوئی کی ان میں خادم شبیر نصیر آبادی، شباب مراد آبادی اورزاہد نوگانوی شامل ہیں۔ ہر دو محافل میں شہر کے تقریبن تمام شعرائے اہل بیت نے نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر ناصر امروہوی، شہاب انور ، سعد امروہوی اور پنڈت بھونیش کمار شرما بھون نے بھی کلام پیش کیا۔ محفل نور کا اہتمام الحاج اختر عباس اور برادران کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .